سی ٹی ڈی کی کارروائی

ڈی آئی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ،3دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک: ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 3دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔
ابتدائی معلومات کے مطابق سگو پل پر دہشت گرد نے لوگوں کو لوٹنے کے لئے رکاوٹ ڈالی ہوئی اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی ٹیمیں فوری طورپر موقع پر پہنچ گئیں ۔
سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیاں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جسکے نتیجے میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔
ہلاک ہونے والے ملزمان سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس اختر حیات خان نے کہا کہ ہلاک دہشتگردوں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جہاں شناخت کا عمل جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں اس ناسور کے خاتمے تک جاری رہیں گی ۔
دوسری جانب محکمہ انسداد دہشتگردی نے گزشتہ رات ڈی آئی خان میں ہلاک 3 دہشتگردوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں ۔
جاری تفصلات کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کی شناخت رنگین خان،صدام اور قدرت اللہ سے ہوئی ہے۔
ہلاک دہشتگرد رنگین خان کالعدم تنظیم کا کمانڈر تھا، ہلاک دہشتگرد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث اور ڈی آئی خان پولیس کو دہشتگردی کے واقعات میں انتہائی مطلوب تھے۔

مزید پڑھیں:  آزادی بچانے کے لئے سڑکوں پر نکلنا ہوگا ، عمران خان