ویب ڈیسک: ملک بھر کی تاجر تنظیموں نے 28اگست کو پاکستان بھر میں شٹر ڈائون ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہڑتال کسی سیاسی جماعت کی نہیں بلکہ صرف تاجروں کی ہے ۔
آل پاکستان انجمن تاجران آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ 28اگست کی ہڑتال کسی سیاسی جماعت کی نہیں صرف اور صرف تاجروں کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 28 اگست کو پورے پاکستان بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائیگی۔
اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ 28 اگست کو ملک میں تمام چھوٹی بڑی دکانیں بند رہیں گی، ہول سیل مارکیٹ کے تاجروں نے بھی 28 اگست کی ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
Load/Hide Comments