ویب ڈیسک: امریکی انتخابات میں ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بائیڈن نے معیشت برباد کردی ہے،35لاکھ سے زائد امریکی بیروزگار ہوگئے ہیں ۔
پنسلوینیا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کملا ہیرس منتخب ہوئیں تو امریکی معیشت مزید تباہ ہو جائے گی ۔
انہوں نے کہا کہ جوبائیڈن کے دور میں بدترین مہنگائی کی وجہ سے ہر گھرانے پر سالانہ 28 ہزار ڈالر کا بوجھ پڑا،کملا ہیرس کی نام نہاد پاورپلانٹس بند کرنے کی پالیسی ختم کردوں گا۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ڈیموکریٹس نے بائیڈن کی جگہ ہیرس کو صدارتی امیدوار نامزد کر کے امریکا میں بغاوت کی، جوبائیڈن کی بجائے کملاہیرس کو ہرانا میرے لیے آسان ہے۔
واضح رہے کہ امریکا میں صدارتی الیکشن کیلئے انتخابی مہم میں تیزی آگئی، رواں سال نومبر میں چار سالہ مدت کے لیے صدارتی الیکشن کا انعقاد ہوگا
جس میں ڈیموکریٹ کی جانب سے کملا ہیرس اور ری پبلیکننز کی جانب سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ مضبوط امیدوار ہیں ۔
Load/Hide Comments