ویب ڈیسک: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے انٹونی بلنکن سے ملاقات میں حماس کی قید میں یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق امریکا کی نئی تجویز کی حمایت کردی ۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے وزیراعظم نیتن یاہو سے 3 گھنٹے ملاقات کی اور غزہ جنگ بندی مذاکرات سے متعلق مختلف نکات پر تبادلہ خیال کیا۔
امریکی وزیر خارجہ نے حماس کی قید میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے نئی تجویز اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے سامنے رکھی۔
اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری پیغام میں ملاقات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق امریکی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
ابھی یہ واضح نہیں کہ امریکی نئی تجویز کیا ہے اور اس پر حماس کا موقف کیا ہے تاہم دوحہ میں مذاکرات کاروں کا دعوی تھا کہ یہ تجاویز نہ صرف اسرائیل بلکہ حماس کے لیے قابل قبول ہوں گی۔
Load/Hide Comments