جنوبی وزیرستان میں نوجوان قتل

جنوبی وزیرستان میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے نوجوان قتل

ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان میں نامعلوم موٹر سائیکل نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا۔
واقعہ وانا کے علاقہ دژہ غونڈائی میں پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواوں نے فائرنگ کرکے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر مقتول کی نعش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال وانا منتقل کردیا۔
قتل ہونے والے نوجوان کی شناخت سید امان اللہ کے نام سے ہوئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیۖ کی تیاریاں عروج پر