ویب ڈیسک: چارسدہ میں سرکاری ملازمین نے سیلری کلاس الائنس پاکستان کے زیر اہتمام تنخواہوں پر ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت کے خلاف نعرے درج تھے ۔
مظاہرین نے حکومت سے ٹیکسز ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف سرکاری ملازمین پر اضافی ٹیکس غیر منصفانہ اور ظالمانہ فیصلہ ہے ۔
انہوں نے حکومت کے فیصلے کو ملازمین اور تنخواہ دار طبقے کا معاشی قتل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے ۔
مظاہرین نے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔
Load/Hide Comments