کاجو دنیا میں سب سے زیادہ مقبول اور طلب کیے جانے والے خشک میوہ جات میں سے ایک ہے۔ مارکیٹ ریسرچ سے پتہ چلتا ہے کہ 2022 میں عالمی کاجو مارکیٹ کی مالیت 8 بلین ڈالر سے زیادہ ہے ، لیکن توقع ہے کہ اس دہائی کے آخر تک اس میں مزید اضافہ ہوگا اور 11 بلین ڈالر سے زیادہ ہوجائے گا۔
کاجو کو اکثر کینڈی اور چاکلیٹ میں بھی شامل کیا جاتا ہے پھر بھی، کچھ لوگ بہت زیادہ کاجو نہ کھانے کے لئے محتاط رہنا چاہتے ہیں۔
کاجو صحت کے بہت سے فوائد فراہم کرتے ہیں اور اہم غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں۔ ان میں پروٹین بڑی مقدار- ایک کپ میں 20 گرام سے زیادہ – اور 4 گرام سے زیادہ غذائی فائبر کی مقدار ہوتی ہے۔
اکیڈمی آف نیوٹریشن اینڈ ڈائٹیکس کی ترجمان کرسٹین اسمتھ کے مطابق یہ سب اجزاء مل کر آپ کو زیادہ دیر تک پیٹ کے بھرے ہونے کا احساس دلاتے ہیں اور آپ کے بلڈ شوگر لیول کو مستحکم کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔
امریکی محکمہ زراعت کے مطابق اس میں کیلشیم، آئرن، میگنیشیم، فاسفورس، پوٹاشیم، زنک، تانبا، وٹامن سی، وٹامن کے، مینگنیز، نیاسین اور فولیٹ بھی شامل ہیں۔
یہ غذائی اجزاء مدافعتی صحت کو فروغ دے سکتے ہیں، توانائی فراہم کرسکتے ہیں اور سوزش کو کم کرنے اور خون کے جمنے کو روکنے میں مدد کرسکتے ہیں۔
Load/Hide Comments