ویب ڈیسک: محکمہ ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا کے پراجیکٹ ملازمین مستقلی کیلئے سراپا احتجاج بن گئے،پشاور کے اسمبلی چوک میں احتجاجی کیمپ لگا دیا ۔
احتجاجی کیمپ کی قیادت ٹرانسپورٹ ایمپلائز کے صدر اعجاز وزیر اور نائب صدر عابد خان نے کی ۔
کیمپ کے شرکا نے کہا کہ جنوری 2022کو554 ملازمین روڈ ٹرانسپورٹ بورڈ کی سفارشات میں فکسڈ پے پر بھرتی ہوئے یہ ملازمین کلاس فور سے لیکر سکیل سولہ اسسٹنٹ تک مختلف عہدوں پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔
بھرتی کے چند ماہ بعد ان کی مستقلی کیلئے صوبائی اسمبلی نے ریگورائزیشن آف ٹرانسپورٹ ایکٹ پاس کیا تاہم ایکٹ پاس ہونے کے ساتھ ہی ان کی تنخواہیں بند کر دی گئیں اور دو سال سے یہ ملازمین بغیر تنخواہوں پر کام کر رہے ہیں ۔
احتجاجی کیمپ کے شرکاء نے مزید کہا کہ ملازمین کی مستقلی کیلئے 11 اکتوبر 2022 کو صوبائی اسمبلی میں ترمیمی ایکٹ بھی پاس کیا گیا تاہم اس پر عملددرآمد نہ ہوسکا ۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سپریم کورٹ میں بھی رٹ دائر کر دی جس پر ملازمین کے حق میں فیصلہ آیا ۔
وزیراعلیٰ علی آمین گنڈاپور نے بنوں امن پاسون میں عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کا دعدہ بھی کیا جس پر عملدرآمد نہ ہوسکا ۔
احتجاجی ملازمین نے مستقلی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عدم مستقلی اور تنخواہوں کے عدم اجرا سے خاندان کے ہزاروں افراد متاثر ہو رہے ہیں ۔
انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ان کی حق تلفی بند نہ کی گئی اور مستقل نہ کیا گیا تو وہ احتجاج میں شدت لائیں گے ۔
Load/Hide Comments