زائرین کی بس کو حادثہ

ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ، 35جاں بحق،15زخمی

ویب ڈیسک: ایران کے شہر یزد میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں35افراد جاں بحق جبکہ 15زخمی ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق پاکستانی زائرین کی بس دہشیر تفتان چیک پوائنٹ کے سامنے الٹ گئی جس کے بعد بس کو آگ لگ گئی۔
سید اطہر شاہ شمسی کا قافلہ دو بسوں اور 110زائرین پر مشتمل تھا، زائرین کی ایک بس ایران کے شہر یزد پہنچی، جہاں بس کے مبینہ طور پر بریک فیل ہو گئے۔
حادثے میں 35 افراد جاں بحق اور 15زخمی ہوگئے ہیں، حادثے کا شکار بس میں 53زائرین سوار تھے۔
امدادی ٹیمیں زخمیوں اور لاشوں کو بس سے نکالنے میں مصروف ہیں جبکہ حادثے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
لاڑکانہ میں موجود مولانا قمر عباس نقوی نے بتایا کہ بس میں 14خواتین سمیت 50سے زائد افراد سوار تھے، بس لاڑکانہ سے روانہ ہوئی تھی، 10افراد خیرپور اور 6 افراد کا تعلق کشمور س یتھا۔
ایران میں موجود قافلے کے سر براہ سید اطہر شمسی نے حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ قافلے میں دو بسیں شامل تھیں، ایک بس میں وہ خود بھی سوار تھے۔
انہوں نے بتایا کہ زائرین دو بسوں میں سوار تھے، پاسپورٹ اور کاغذات کے مسائل کی وجہ سے ان کی بس پیچھے رہ گئی، آگے جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  مردان : یونیورسٹی اراضی فروخت کرنے کے فیصلے خلاف احتجاجی مظاہرہ