برطانوی وزیر جیل خانہ جات کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہنگامی اقدامات سے جیلوں پر پڑنے والے دبا ؤکو سنبھالنے میں مدد ملے گی۔

برطانیہ فسادات :گرفتاریوں کی وجہ سے جیلوں میں جگہ کم پڑگئی

ویب ڈیسک: برطانیہ میں حالیہ فسادات کے بعد ہونے والی گرفتاریوں کی وجہ سے بھری ہوئی جیلوں میں جگہ مزید کم پڑگئی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق حکومت نے قیدیوں کی تعداد کم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق جیلوں میں جگہ نہ ہو نے کے باعث پیشی کے منتظر قیدیوں کو پولیس سیل میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
برطانوی وزیر جیل خانہ جات کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہنگامی اقدامات سے جیلوں پر پڑنے والے دبا ؤکو سنبھالنے میں مدد ملے گی۔
اس سے قبل گزشتہ ماہ ہی حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ جیلوں میں مزید قیدیوں کی گنجائش پیدا کرنے کے لیے ستمبر سے قیدیوں کی قبل از وقت رہائی کا عمل شروع کیا جائیگا۔
رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ انگلینڈ اور ویلز کی جیلوں میں مزید صرف 700 مرد قیدیوں کی گنجائش باقی ہے۔
حکومتی منصوبے کے مطابق جیلوں میں جگہ بنانے کے لیے حکومت نے 40 فیصد سزا کاٹنے والے قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ہماری ضد بن چکی ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف