ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ بجلی کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم غلط بیانی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم دو ماہ کی ریلیف کو لانگ ٹرم ریلیف کہہ رہے ہیں، وہ ترقیاتی اخراجات کاٹ کر آئی پی پیز کا پیٹ بھر رہے ہیں۔
مزمل اسلم نے کہا کہ صوبائی حکومت 15 ارب روپے کی لاگت سے احساس منصوبہ شروع کرے گی جس میں اپنا گھر، احساس ہنر اور احساس نوجوانان پروگرام شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ احساس ہنر پروگرام کے تحت 15 لاکھ روپے تک بلا سود قرضے دیے جائیں گے جن سے نوجوان چھوٹے کاروبار شروع کرسکیں گے۔
Load/Hide Comments