ویب ڈیسک: افغانستان میں طالبان حکومت نے داڑھی نہ رکھنے پر 280سے زائد سکیورٹی اہلکاروں کر ملازمت سے برطرف کر دیا۔
افغان طالبان نے حکومت سنبھالنے کے بعد بغیر داڑھی والے سرکاری ملازمین کیلئے نئی ہدایات جاری کی تھیں۔
جاری ہدایات میں تمام سرکاری محکموں میں ملازمین کو داڑھی نہ منڈوانے اور مقامی لباس پہننا لازمی قرار دیا گیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق منگل کو طالبان حکومت کی وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بتایا کہ داڑھی نہ رکھنے پر سکیورٹی فورس کے 280سے زائد اہلکاروں کو برطرف کیا گیا ہے۔
وزارت میں منصوبہ بندی اور قانون سازی کے ڈائریکٹر محیب اللہ مخلس کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورس میں داڑھی نہ رکھنے والے اہلکاروں کو خصوصی طور پر شناخت کیا گیا اور پھر میں انہیں برطرف کر دیا گیا۔
وزارت نے بتایا کہ گزشتہ سال افغانستان میں 13 ہزار سے زائد افراد کو غیر اخلاقی حرکات کے الزام میں حراست میں بھی لیا گیا۔
Load/Hide Comments