ویب ڈیسک: یوکرین نے روس کے ڈیزل ڈپو پر ڈرون حملہ کردیاجس کے نتیجے میں 20ٹینک مکمل طورپر تباہ ہو گئے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے جنوبی ریجن روستوف میں یوکرین کے ڈرون حملے سے ڈیزل ڈپو میں آگ لگ گئی جس نے کئی ٹینکوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
مقامی حکام کے حوالے سے غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس میں اتوار کو ایک بڑے ڈیزل ڈپو پر یوکرینی ڈرون حملے سے آگ بھڑک اٹھی تھی۔
مقامی انتظامیہ کے سربراہ نے بتایا ہے کہ ضلع پرولیٹارسک میں ڈپو کے ذخیرہ کیے گئے ایندھن کے 74میں سے تقریباً 20 ٹینک آگ کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ 500سے زائد فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
Load/Hide Comments