ویب ڈیسک: پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان آج شروع ہونے والا پہلا ٹیسٹ میچ بارش کے باعث میچ تاخیر کا شکار ہوگیا ہے ۔
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ راولپنڈی میں کھیلا جانا ہے تاہم گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعثابھی تک ٹاس بھی نہ ہوسکا ۔
گرؤانڈ خشک کرنے کا کام جاری ہے جبکہ امپائرز دوبارہ میدان کا معائنہ کریں گے جبکہ ذرائع کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز مزید ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔
قبل ازیں دونوں ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچیں، ٹیموں کو ہوٹلز سے اسٹیڈیم تک آمد کے دوران شاہراہ پر ٹریفک نہیں تھی جبکہ کڑی سکیورٹی فراہم کی گئی۔
ٹیموں کی موومنٹ کے دوران راولپنڈی سے آئی جے پی راولپنڈی سیکشن پر میڑو بس سروس بھی مکمل بند رکھی گئی۔
سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی اور ایس ایس پی آپریشن حافظ کامران اصغر خود سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔
Load/Hide Comments