ویب ڈیسک: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کی جانب سے پاکستان کیلئے نئے قرض پروگرام کی منظوری اگلے ماہ تک موخر کردی گئی ۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا 30اگست تک کا شیڈول جاری کر دیا گیاتاہم شیڈول میں ابھی تک پاکستان کا نام شامل نہیں جس سے 7ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کی منظوری مزید تاخیر کا شکار ہوگئی۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ 2 8سے 30اگست ویتنام سمیت 3 ملکوں کی درخواستوں پرغور کرے گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کیلئے نئے قرض پروگرام کی منظوری اگلے ماہ تک موخر کردی گئی ہے جبکہ دوست ممالک سے 12 ارب ڈالر قرض بروقت رول اوور نہ ہونے کو تاخیر کی بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی ایم ایف نے بورڈ اجلاس سے پہلے ایکسٹرنل فنانسنگ کی یقین دہانیوں کی شرط لگا رکھی ہے۔
پاکستان کے پاس سعودی عرب کے 5ارب ڈالر، چین کے 4ارب ڈالر اور یو اے ای کے 3ارب ڈالر ڈیپازٹ ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت 3ممالک کے 12ارب ڈالرکے ڈیپازٹ رول اوورکرانے اور کمرشل قرض کی ری فنانسنگ کے لیے کوشاں ہے جب کہ پاکستان کو رواں مالی سال کمرشل قرض سمیت مجموعی طور پر 26ارب40کروڑ ڈالرکی بیرونی ادائیگیاں کرنی ہیں۔
Load/Hide Comments