تخت بھائی چنگ چی فائرنگ

تخت بھائی میں چلتی چنگ چی پر فائرنگ :2خواتین بچے سمیت زخمی

ویب ڈیسک: تخت بھائی میں چلتی چنگ چی پر فائرنگ سے 2خواتین 5سالہ بچے سمیت زخمی ہو گئیں۔
واقعہ تخت بھائی کے علاقہ لوند خوڑ سنگہ پیش آیا جہاں چلتی چنگی چی پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی ۔
فائرنگ کے نتیجے میں 2خواتین اور ایک 5سال کا بچہ زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو 1122نے اطلاع ملنے پر فوری جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ایم ایم سی مردان منتقل کردیا ۔
لوند خوڑ پولیس نے مقدمہ درج کر کے اصل حقائق جاننے کے لیے کیس کی باریک بینی سے تفتیش شروع کردی۔

مزید پڑھیں:  حماس پچھلے پرپوزل کے تحت جنگ بندی پر تیار