ویب ڈیسک: صوبائِی دارالحکومت پشاور کا رہائشی چارسدہ قائد آباد میں قتل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مقتول عجب خان افغان مہاجر ہے، مقتول پر الزام تھا کہ اس نے ضلع چارسدہ میں ملزمان کی بہن سے خفیہ طور پر نکاح کر رکھا تھا۔
مقتول کی پہلی بیوی نے اس حوالے سے بتایا کہ ملزمان بھائیوں نے عجب خان کو چارسدہ قائد آباد بلاکر قتل کیا۔
ملزمان کیخلاف مقتول کی بیوی کی مدعیت میں سٹی تھانہ چارسدہ میں رپورٹ درج کر دی گئی ہے۔
چارسدہ پولیس نے اس پر تیز ترین ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا، یاد رہ کہ پشاور کا رہائشی چارسدہ قائد آباد میں قتل کر دیا گیا تھا۔
Load/Hide Comments