باجوڑ پولیس نے تخریب کاری

باجوڑ پولیس نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ باکام بنا دیا

ویب ڈیسک: باجوڑ پولیس نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ باکام بنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق شرپسند عناصر کی طرف سے علاقہ برہ لغڑئی حدود تھانہ لوئی ماموند میں بارودی مواد کی موجودگی کی اطلاع پر ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق کی ہدایت پر پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے روندہ راستے کنارے چھپائے گئے بڑی مقدار میں بارودی مواد برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا۔
یاد رہے کہ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نے جملہ پولیس افسران کو نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے سمیت اہم ہدایات جاری کر دیں۔
انہوں نے تمام پولیس افسران کو ہدایت کی کہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا سلسلہ تیز کرنے اور اس کے ساتھ ساتھ اپنے اپنے دائرہ اختیار والے علاقوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔
یاد رہے کہ باجوڑ پولیس نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ باکام بناتے ہوئے بارودی مواد برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا۔

مزید پڑھیں:  افغان طالبان نے امریکیوں کے چھوڑے گئے کباڑ کو اپنی طاقت بنا لیا