ویب ڈیسک: سیکورٹی خدشات کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی جلسہ کا این او سی منسوخی کا فیصلہ کیا گیا ہے، یوں ایک بار پھر تحریک انصاف کا ترنول جلسہ کھٹائی میں پڑ گیا۔
شہر اقتدار کی انتظامیہ نے ترنول میں تحِریک انصاف کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔
چیف کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی رپورٹ پر پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کا این او سی منسوخی کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں مزید کہا گیا کہ بنگلادیش کرکٹ ٹیم اسلام آباد میں موجود ہے، اس حوالے سے شدید سیکیورٹی تحفظات ہیں۔
اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اس صورتحال میں جبکہ بنگلادیش کی مہمان کرکٹ ٹیم بھی اسلام آباد میں موجود ہو اور سیکورٹی تحفظات بھی ہوں ایسے میں جلسے کا ہجوم کنٹرول کرنا مشکل ہو جائیگا۔
آئی جی اسلام آباد کے مطابق خدشہ ہے کہ احتجاج کیلئے آنے والی ریلیاں لمبی مدت تک دھرنا دیں گی، اس تناظر میں پی ٹی آئی کو جلسہ یا ریلی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب اور دیگر صوبوں کو بھی ہدایات دی جائے کہ کسی کو اسلام آباد داخل نہ ہونے دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ شہر میں حساس نوعیت کے مختلف اجتماعات ہیں، ایسے میں ناکافی وسائل کے باعث ایسی صورتحال سے نمٹنا ممکن نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے علاوہ ایک مذہبی جماعت نے بھی سپریم کورٹ میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔ ایسی صورتحال میں پی ٹی آئی کو این او سی جاری کرنا درست نہیں۔ ایسی صورت میںایک بار پھر سے تحریک انصاف کا ترنول جلسہ کھٹائی میں پڑ گیا۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد میں 22 اگست کو جلسے کا اعلان کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments