ویب ڈیسک: گلیات میں موٹرکار اور کیری ڈبے میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ کوزہ گلی کے مقام پر موٹرکار اور کیری ڈبے میں تصادم کی اطلاع ملنے پر طبی ٹیم فوری حرکت میں آ گئی۔
ترجمان ریسکیو کا کہنا تھا کہ گاڑی میں 6 افراد سوار تھے جن میں سے 2 موقع پر جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس دیتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مری ہسپتال منتقل کر دیا۔
یاد رہے کہ گلیات میں موٹر کار اور کیری ڈبے میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں متاثرین کا تعلق سرگودھا سے ہے۔
Load/Hide Comments