تحریک انصاف جلسے کے پیش نظر

تحریک انصاف جلسے کے پیش نظر ریڈ زون سیل، شہری پریشان

ویب ڈیسک: تحریک انصاف جلسے کے پیش نظر ریڈ زون سیل کر دیا گیا ہے، اس سے جہاں شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہاں ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہو گیا ہے، ریڈ زون میں جانے والے تمام راستے بند کر دینے سے مارگلہ روڈ انٹری پوائنٹ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف جلسے کے پیش نظر پولیس نے کنٹینرز لگا کر ریڈ زون کو مکمل سیل کر دیا، اس کے ساتھ ساتھ اسلام آباد آنے جانے والے تمام راستے بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔
حکومتی اقدام سے شہریوں کو شید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ٹی چوک پر بھی کنٹینرز لگا دیئَے گئے ہیں، ریڈ زون میں داخلے کیلئے صرف مرگلہ ایوینو کھلا چھوڑ دیا گیا ہے۔
راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹرو بس سروس بھی معطل کر دی گئی ہے، متبادل راستوں پر راولپنڈی پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے راولپنڈی میں 24 اگست تک دفعہ 144 نافذ کر دیا ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت تحریک انصآف جلسہ اور اس کے حوالے سے انتظامات و شہر اقتدار میں امن و امان کا جائزہ لینے سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔
محسن نقوی کا دوران اجلاس کہنا تھا کہ شہر میں امن و آمان برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پہلی ذمہ داری ہے، عوام کے جان ومال کے لئے قانون کی عمل داری کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  امریکی سکول میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی