تحریک انصاف کا اسلام آباد جلسہ

پاکستان تحریک انصاف کا اسلام آباد جلسہ ملتوی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کا اسلام آباد جلسہ ملتوی، اعظم سواتی نے عمران خان سے ملاقات کے بعد جلسہ التواء کے حوالے سے سب کو آگاہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے آج ترنول میں شیڈول جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، اس دوران انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو مذہبی جماعت کے احتجاج کے حوالے سے آگاہ کیا۔
اعظم سواتی نے بتایا کہ بانی تحریک انصاف کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی انتشار سے بچنے کیلئے جلسہ ملتوی کر دیا جائے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا جلسہ 8 ستمبر کو ہوگا، 8 ستمبر کے جلسے سے متعلق پہلے ہی اعلامیہ جاری کیا جا چکا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جلسہ کی تاریخ کی تبدیلی کا فیصلہ عمران خان کی ہدایات پر کی جا رہی ہے۔
اعلامیے میں حکومت کی جانب سے جلسے کی آڑ میں انتشار پھیلانے کی سازش کا بھی زکر کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف نے ہر صورت راولپنڈی میں جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا تھا تاہم اب جلسے کو ملتوی کردیا گیا ہے۔
اس جلسہ کے پیش نظر مقامی انتظامیہ نے روات ٹی چوک کے مقام پر کنٹینر لگا کر اسلام آباد راولپنڈی کا داخلی راستہ بند کر دیا ہے، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پی ٹی آئی جلسہ کی مناسبت سے اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور ریڈ زون کو بھی مکمل طور پر سیل کیا جا چکا ہے۔
حکومت کی جانب سے ان اقدامات کے پیش نظر جہاں عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہیں وفاقی وزیر محسن کی جانب سے سخت اقدامات کا عندیہ دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا اسلام آباد جلسہ ملتوی، اعظم سواتی نے عمران خان سے ملاقات کے بعد جلسہ التواء کے حوالے سے سب کو آگاہ کر دیا۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف اور ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کے حق میں نہیں ،حافظ نعیم