ویب ڈیسک: اینکر پرسن اوریا مقبول جان گرفتار کر لئے گئے جبکہ ان پر سائبر ٹیررازم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اینکر پرسن اوریا مقبول جان کو مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے اوریا مقبول جان کو ان کی رہائش گاہ ڈی ایچ اے فیز 6 سے گرفتار کیا، دوسری طرف ان پر مذہبی منافرت، اداروں کے خلاف باتیں کرنے پر سائبر ٹیررازم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اینکر پرسن اوریا مقبول جان گرفتار کر کے ان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
Load/Hide Comments