بلنکن کا دورہ مشرق وسطیٰ ناکام

بلنکن کا دورہ مشرق وسطیٰ ناکام، جنگ بندی پرپیشرفت نہ ہوسکی

ویب ڈیسک: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا دورہ مشرق وسطیٰ ناکام رہا کیونکہ اس دوران غزہ جنگ بندی پر پیشرفت نہ ہوسکی۔
تفصیلاتکے مطابق امریکی وزیر خارجہ مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل کر کے واپس چلے گئے ، یہ ان کا نواں دورہ تھا تاہم اس کے باوجود غزہ جنگ بندی معاہدے پر کوئی پیش رفت نہ ہو سکی، اسی لئے انٹونی بلنکن کا دورہ مشرق وسطیٰ ناکام قرار دیا جا رہا ہے۔
ملک واپسی سے قبل انٹونی بلنکن نے مذاکرات اور معاہدے کی ناکامی کا سارا ملبہ حماس پر ڈالتے ہوئے کہا کہ اختلافات کم کرنے والی امریکی تجویز کی حمایت اسرائیل کی جانب سے کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر حماس امریکی تجویز قبول کرتا ہے تو معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق کسی واضح مفاہمت پر کام کیا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ فریقین کے درمیان مذاکرات کا نیا دور رواں ہفتے متوقع ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کی غزہ شہر پر وحشیانہ بمباری جاری ہے، اقوام متحدہ کے پناہ گاہ سکول پر ایک بار پھر نمبوں کی بارش کر دی گئی جس سے متعدد فلسطینی شہید ہوگئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کی صیہونی کارروائی کے دوران مزید 60 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  گڈ گورننس کمیٹی کو پی ٹی آئی عہدیداروں کیخلاف گمنام درخواستیں موصول