بھارتی فارماسوٹیکل فیکٹری میں دھماکہ

بھارتی فارماسوٹیکل فیکٹری میں دھماکہ، 17 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: بھارتی فارماسوٹیکل فیکٹری میں دھماکہ کا ایک اور واقعہ رونما ہوا جس میں 17 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔
دھماکے کا واقعہ بھارتی ریاست آندھرا پردیش کی فارما سوٹیکل فیکٹری میں پیش آیا، اس سے آس پاس کی عمارتیں بھی لرز گئیں۔
اس دھماکے کے حوالے سے بھارتی حکام کاکہنا ہے کہ دھماکہ فارما سوٹیکل فیکٹری کے کیمیکل ری ایکٹر میں ہوا جس کے بعد فیکڑی میں آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس نے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
دھماکے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس دوران 17 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئِے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بھارتی حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی پیشرفت سامنے نہ آ سکیں۔
یاد رہے کہ بھارتی فارماسوٹیکل فیکٹری میں دھماکہ کا ایک اور واقعہ رونما ہوا جس میں 17 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  پشاور سے منشیات کی قطر سمگلنگ کی کوشش ناکام، مسافر کو گرفتار کرلیا گیا