ویب ڈیسک: تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں ہیئر ڈریسر قتل کرنے کا واقعہ رونما ہوا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں تھانہ بڈھ بیر کی حدود ٹیلہ بند روڈ مدینہ کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہیئر ڈریسر اپنی دکان میں قتل کر دیا گیا۔
اس حوالے سے ایدھی ذرائع نے بتایا کہ قتل ہونے والے شخص کی شناخت شاہ پور ولد وزیر خان سکنہ افغانستان کے نام سے ہوئی جس کی عمر 34/35 سال بتائی جا رہی ہے۔
ایس پی صدر ڈویژن محمد زمان خان نے بتایا کہ تھانہ بڈھ بیر کی حدود ٹیلہ بند روڈ مدینہ کالونی میں ملزم تازہ خان ولد علی بادشاہ نے فائرنگ کرکے پہلے اپنی 20/22 سالہ بیٹی مسماۃ ن کو قتل کیا، اس کے بعد حجام شاہ پور ولد وزیر سکنہ افغانستان حال ٹیلہ بند کو اس کی دکان میں ہی فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد اپنے ورثاء کے حوالے کی جائے گی۔
ایس پی صدر ڈویژن محمد زمان خان نے بتایا کہ پولیس کی تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کر کے ملزم تازہ خان ولد علی بادشاہ کی گرفتاری کیلئے چھاپہ زنی شروع کر رکھِی ہے۔
Load/Hide Comments