پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار جنید خان نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے ماضی میں ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکارہ صنم سعید کو اصلی تھپڑ دے مارا تھا۔
حال ہی میں جنید خان نے احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے کیریئر سمیت شوبز فنکاروں کے بارے میں بھی بات کی۔
جنید خان نے اپنے کیریئر کا سب سے بُرا لمحہ یاد کرتے ہوئے کہا کہ سال 2012 کی بات ہے، میں صنم سعید کے ساتھ ڈرامہ سیریل ‘متاع جان ہے تو’ کی شوٹنگ کررہا تھا۔
اداکار نے کہا کہ ڈرامے کے ایک سین میں مجھے صنم سعید کے منہ پر تھپڑ مارنا تھا، تو ڈائریکٹر مہرین جبار نے مجھ سے کہا کہ مذکورہ سین حقیقی لگنا چاہیے لہٰذا تم صنم سعید کو اصلی تھپڑ مارنا۔
اُنہوں نے کہا کہ میں نے صنم کو اصلی تھپڑ مارنے سے انکار کردیا تھا لیکن اداکارہ نے ضد کی کہ میں اُنہیں اصلی تھپڑ ماروں تاکہ سین حقیقی لگے۔
جنید خان نے کہا کہ میں نے مذکورہ سین کی شوٹنگ کے وقت ہچکاتے ہوئے صنم سعید کو آہستہ سے تھپڑا مارا لیکن ڈائریکٹر نے کہا کہ سین دوبارہ شوٹ ہوگا۔
اداکار نے کہا کہ اُس کے بعد، میں نے صنم سعید کے منہ پر زور دار تھپڑ مارا، جس سے اداکارہ کو تھوڑی تکلیف بھی ہوئی تھی اور مجھے بھی بُرا لگا تھا لیکن وہ ہماری شوٹنگ کا حصہ تھا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ بعدازاں، میں نے صنم سعید سے معذرت بھی کی تھی اور میں اس سین کو اپنے کیریئر کا سب سے بُرا لمحہ سجھتا ہوں، میں ایسا نہیں کرنا چاہتا تھا لیکن میں ڈائریکٹر اور صنم سعید کے ہاتھوں مجبور تھا۔
Load/Hide Comments