مقبولیت کی دوڑ میں شردھا کپور نے نریندر مودی کو پیچھے چھوڑ دیا

بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ‘استری 2′ کی ہیروئن شردھا کپور نے سوشل میڈیا پر مقبولیت کی دوڑ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو شکست دے دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا کپور کے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر فالوورز کی تعداد 91.6 ملین ہوگئی ہے جس کے بعد وہ اس پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی تیسری بھارتی شخصیت بن گئی ہیں۔
اس وقت بھارت میں انسٹاگرام پر ویرات کوہلی کو سب سے زیادہ فالو کیا جارہا ہے، اُن کے فالوورز کی تعداد 270 ملین سے زائد ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ انسٹاگرام فالوورز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کا نام ہے جن کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 91.8 ملین ہیں۔
فہرست میں 91.6 فالوورز کے ساتھ شردھا کپور تیسرے نمبر پر جبکہ بھارتی وزیر اعظم مودی 91.3 ملین فالوورز کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
واضح رہے کہ شردھا کپور کی مقبولیت کی وجہ 15 اگست کو ریلیز ہونے والی اُن کی فلم ‘استری 2′ بھی بتائی جارہی ہے، اس فلم نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر دھوم مچا دی۔
بالی ووڈ فلموں کے تجزیہ نگاروں نے پیشگوئی کی ہے کہ فلم ‘استری 2′ اگلے ہفتے تک پوری دُنیا میں مجموعی طور پر 500 کروڑ کا ریکارڈ توڑ بزنس کرلے گی۔

مزید پڑھیں:  عائزہ خان کا اپنی ڈیبیو فلم کرنے کی طرف اشارہ