محمود خان اچکزئی ناراض

اپوزیشن اتحاد کا اجلاس،محمود خان اچکزئی جلسہ منسوخ کرنے پر ناراض

ویب ڈیسک: تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی پی ٹی آئی کی جانب سے جلسہ منسوخ کرنے پر ناراض،اپوزیشن اتحاد کے اجلاس میں پی ٹی آئی رہنماء وضاحتیں دیتے رہے ۔
چھ جماعتوں پر مشتمل اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے اجلاس کے دوران ترنول جلسہ منسوخ کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا ۔
اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا، تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین، اخونزادہ حسین یوسفزئی اور دیگر شریک ہوئے۔
محمود اچکزئی نے اجلاس میں شکوہ کیا کہ پی ٹی آئی نے جلسہ منسوخی سے قبل اعتماد میں نہیں لیا، میرے نام سے عدالت میں درخواست جمع ہے، جلسہ ملتوی کرنے جیسا بڑا فیصلہ کرتے وقت مجھ سے پوچھا تک نہیں گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین محمود خان اچکزئی کو مطمئن کرنے کی کوشش کرتے رہے۔
بعدازاں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماں نے ترنول جلسہ گاہ جانے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس ختم ہونے پر محمود اچکزئی کی سربراہی میں اپوزیشن وفد جلسہ گاہ کے لیے روانہ ہوگیا۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت: نامعلوم افراد نے رہنما پولیس امن پاسون کا حجرا بارودی مواد سے اڑا دیا