حسینہ واجد کا سفارتی پاسپورٹ

سابق بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کا سفارتی پاسپورٹ منسوخ

ویب ڈیسک: بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد اوردیگر اراکین کے سفارتی پاسپورٹ منسوخ کر دیئے ہیں۔
بنگلہ دیش کے محکمہ داخلہ کی طرف سے اعلان کردہ فیصلے کے مطابق سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کا سفارتی پاسپورٹ منسوخ کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب بنگلا دیش کی سابق حکمراں جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے بھارت سے شیخ حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کر رکھا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بی این پی نے کہا ہے کہ بھارت کا بنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم کو پناہ دینا بنگلہ دیش میں جمہوریت کی بقا کے لیے خطرہ ہے۔ بھارت کی یہ حرکت بنگلہ دیش میں جمہوریت کے تسلسل کی راہ میں دیوار بن رہی ہے۔
پارٹی نے کہا کہ بھارتی قیادت شیخ حسینہ کو بنگلہ دیش کے حوالے کرے تاکہ ان کے خلاف مختلف جرائم کے الزامات کے تحت 31 مقدمات کی کارروائی باضابطہ طور پر شروع ہو سکے۔
شیخ حسینہ واجد پر قتلِ عام اور انسانیت سوز جنگی جرائم کے یہ مقدمات طلبہ تحریک کی بھرپور کامیابی اور عوامی لیگ کے اقتدار کی بساط لپیٹے جانے کے بعد دائر کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم: کابینہ سے منظوری تک مسودہ نہیں دے سکتے، خورشید شاہ