ویب ڈیسک: رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے پولیس گاڑیوں پر حملہ کردیاہے جس میں 11اہلکار شہید ہو گئے جبکہ 7زخمی ہو گئے ۔
پولیس کے مطابق واقعہ کچے کے علاقہ ماچھکہ میں پیش آیا جہاں ڈاکوؤں کی جانب سے پولیس کی 2گاڑیوں پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا ۔
ڈاکوؤں کے حملے کے نتیجے میں 11پولیس اہلکار موقع پر شہید ہو گئے ۔
پولیس حکام نے بتایا کہ دونوں پولیس موبائل بارش کے پانی میں پھنس گئی تھیں کہ ڈاکوئوں کی جانب سے راکٹ لانچروں سے حملہ کردیا ۔
گھوٹکی پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے حملے میں 11پولیس اہلکار شہید اور 7زخمی ہوگئے جبکہ 4 لاپتہ ہیں۔
حملے کے بعد رحیم یار خان پولیس نے بھاری نفری علاقے میں طلب کرلی ہے۔
Load/Hide Comments