ویب ڈیسک: مرکزی تنظیم تاجران تحصیل تخت بھائی (حاجی طارق گروپ) نے وفاقی حکومت کی طرف سے تاجر دوست ٹیکس سکیم مسترد کرتے ہوئے اسے تاجر دشمن سکیم اور تاجروں کی معاشی قتل عام قرار دیا۔
اس موقع پر تاجر تنظیموں نے 28 آگست کو مرکزی تنظیم تاجران کی اپیل پر ملک بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ یہ باتیں تنظیم تاجران تحصیل تخت بھائی کے صدر حاجی طارق خان، سرپرست اعلیٰ حاجی گل داد خان اور چیئرمین عرفان مہمند نے پریس کانفرنس میں بتائیں۔
مقررین نے تاجر دوست ٹیکس سکیم مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے بے جا ٹیکسز نے تاجروں کی کمر توڑ دی ہے۔ اب وفاقی حکومت کی طرف سے تاجر دشمن ٹیکس کو تاجر دوست ٹیکس کا نام دیکر دونوں ہاتھوں سے انہیں لوٹنے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔
پریس کانفرنس میں شرکاء کا کہنا تھا کہ ہم ایسے ظالمانہ ٹیکسز کو ہر گز نہیں مانتے اور اسے مسترد کرتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 28 آگست کو ملک بھر کی تاجر برادری شٹر ڈاؤن ہڑتال کرکے حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرینگے۔
تخت بھائی کے تاجروں نے کہا کہ اگر حکومت کے ایسے ظالمانہ اور جابرانہ فیصلوں کو نہیں روکا گیا تو یہ لوگ ہمارا خون چوستے رہینگے اور ہم خاموش تماشہ دیکھتے رہینگے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ ہم ایف بی آر ٹیموں کو تجارتی مرکز اور پلازوں میں نہیں آنے دینگے اور آنے والی ٹیموں کو منہ توڑ جواب دیکر انہیں واپسی کا راستہ دکھا دینگے۔
Load/Hide Comments