بنگلادیش کی پہلی وکٹ گر گئی

راولپنڈی ٹیسٹ، پہلی اننگز میں 31 رنز پر بنگلادیش کی پہلی وکٹ گر گئی

ویب ڈیسک: راولپنڈی ٹیسٹ میں پہلی اننگز میں 31 رنز پر بنگلادیش کی پہلی وکٹ گر گئی، اس دوران پاکستانی پیس بیٹری چارج، نسیم شاہ نے بہترین بولنگ کر کے بنگالی اوپننگ بلے باز ذاکر حسن کی وکٹیں اڑا دیں۔
ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن بنگلادیش کی بیٹنگ کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران ان کی پہلی وکٹ گر گئی ہے۔ مہمان ٹیم کے پاکستانی ٹیم کی جانب سے دیئے گئے ہدف کے حصول کیلئے محتاط انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا۔
اس دوران جب بنگلادیش کا مجموعی سکور 31 رنز پر پہنچا تو اس دوران نسیم شاہ نے اوپننگ بلے باز ذاکر حسن کو پویلین چلتا کر دیا۔
میچ کے دوسرے روز پاکستانی بیٹنگ جب جاری تھی تو محمد رضوان اور سعود شکیل نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچریاں مکمل کیں۔ اس دوران سعود شکیل 141 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
بعدازاں محمد رضوان کا ساتھ دینے کیلئے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی میدان میں آئے اور انہوں جارحانہ انداز سے بیٹنگ کرنے لگے۔
شاہین نے 2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 24 گیندوں پر 29 رنز کی اننگز کھیلی اور بیٹ کیری کر گئے، جبکہ وکٹ کی دوسری سائیڈ پر موجود پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے 171 رنز کی دلکش اننگز کھیلی اور ناٹ آوٹ رہے۔
اس دوران جب پاکستان کا سکور 448 رنز پر پہنچ اتو اننگز ڈکلیئر کر دی گئی۔
قومی کرکٹر محمد رضوان ٹیسٹ میں 150 رنز بنانے والے پاکستان ٹیم کے پانچویں وکٹ کیپر بلے باز بن گئے۔ یاد رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے 171 رنز بنائے، اس سے قبل انہوں نے ٹیسٹ میں سب سے زیادہ 115 رنز بنا رکھے تھے۔
پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولنگ کا جادو سر چڑھ کر بولنےلگا ہے، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کی جوڑی نے پاکستانی ٹیم کی سابق ٹو ڈبلیوز کی جوڑی کی یاد تازہ کر دی.

مزید پڑھیں:  آئِی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی پاکستان سے منتقلی کو افواہ قرار دیدیا