ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے اضلاع ہنگو اور ہری پور میں ناخلف اولاد کے ہاتھوں والدین زخمی ہونے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع ہنگو کے علاقے ٹل میں ناخلف بیٹے نے فائرنگ کر کے باپ سمیت دو افراد کو شدید زخمی کر دیا۔ ان زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ٹل سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔
ادھر ضلع ہری پور کے تھانہ صدر کی حدود پھرالہ میں بدبخت بیٹے نے اپنی ماں کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا۔
اس حوالے سے والدہ نے پولیس کو بتایا کہ میرے نافرمان بیٹے نے اپنے سسرالیوں کے ساتھ مل کر مجھ پر تشدد کیا۔
یاد رہے کہ ملزم کی شناخت وقار احمد سکنہ پھرالہ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم ڈگری کالج ہری پور میں نائب قاصد ہے، جس نے اپنے سسرالیوں نعیم گل، شاہین گل ولد حسن دین کے ساتھ مل کر اپنی والدہ پر بدترین تشدد کیا۔
بدبخت بیٹے کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ صدر میں ایف آئی آر درج کر لی۔
پولیس نے تبایا کہ ملزم کی والدہ کی حالت غیر ہونے پر متاثرہ خاتون مسمات خ کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد رپورٹ میں تشدد کی نشاندہی کی۔
یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کے اضلاع ہنگو اور ہری پور میں ناخلف اولاد کے ہاتھوں والدین زخمی ہونے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
Load/Hide Comments