تاجروں کی ہڑتال کی حمایت

پشاور: جماعت اسلامی کا 28اگست کو تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان

ویب ڈیسک: امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے 28اگست کو تاجروں کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کہنا تھا کہ بجلی کے ٹیرف میں پورے پاکستان میں کمی کی جائے، خیبرپختونخوا حکومت بھی عوام کوریلیف فراہم کرے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ رحیم یار خان میں 12پولیس اہلکارون کا قتل واضح کررہے ہیں کہ حالات کیسے ہیں ن لیگ اور پی پی پی حکومت میں عوام تو کیا پولیس بھی محفوظ نہیں ۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ کچے کے ڈاکوئوں کو اسلحہ کیسے پہنچتاہے ،کیا ادارے صرف لوگوں کے باتھ روم اور بیڈرومز کی ویڈیو بنائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں اب بھی ہیلی کاپٹرز کا استعمال کیا جاتاہے اپریشن اور کسے کہا جاتاہے ہمارے اداروں کو اب دیکھنا ہوگا کہ ملک میں پائیدار امن کیسے قائم ہوگا۔
جماعت اسلامی کے دباؤمیں آکر حکومت نے صرف پنجاب میں دو ماہ ریلیف کا اعلان کیا ،پنجاب میں دو ماہ کی ریلیف نے ثابت کیا کہ ان کے پاس ملک کیلئے کچھ نہیں ہے ،خیبر پختونخوا حکومت کیوں عوام کیلئے کوئی اعلان نہیں کررہی یہ سوچنے والی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور منشا گروپ کی آئی پی پیز کی کپسٹی پیمنٹ اگرواپس کی جائے تو پورے ملک سال بھر کے لئے ریلیف مل سکتاہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی28 اگست ہڑتال کی مکمل حمایت کرتی ہے اور اسے کامیاب کرے گی، ہر تاجر کو 28 اگست کو اپنا کاروبار بند کرکے غصے کا اظہار کرنا چاہئے۔
حکومت کو اپنی مراعات ختم کرکے ٹیکس دینے والوں کو ریلیف دینا چاہئے ؟تنخواہ دار ٹیکس دے اور جاگیردار نہ دے ایسا ممکن نہیں ۔
حافظ نعیم نے کہا کہ ختم نبوت کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتاہوں ،سابقہ فیصلے سے جو انتشار پھیل رہاتھا چیف جسٹس نے سب کو سن کر انتشار کو ختم کیا۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے وار ،30سے زائد کیسز رپورٹ