طبی شعبے میں اے آئی کے استعمال سے متعلق امریکی سروے کیا کہتا ہے؟

امریکا میں ایک نئے سروے کی رپورٹ کے مطابق زیادہ تر امریکیوں کا خیال ہے کہ صحت کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا جانا چاہیے۔
تاہم سروے میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ ایک وسیع طبقہ اب بھی بڑے پیمانے پر AI کے استعمال کے کچھ مضمرات پر تھوڑا سا تشویش کا شکار ہے۔
اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کے سروے سے پتا چلا ہے کہ زیادہ تر امریکیوں کا خیال ہے کہ اے آئی فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ 75% کا خیال ہے کہ AI انسانی غلطیوں کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔
ان میں سے بھی71% کا خیال ہے اے آئی اپوائنٹمنٹ کے وقت انتظار کے اوقات کو کم کرے۔
تاہم 56 فیصد نے کہا کہ وہ صحت کی دیکھ بھال میں AI سے تھوڑا خوفناک محسوس کرتے ہیں جبکہ 70 فیصد کو ڈیٹا کی رازداری کے بارے میں خدشات لاحق ہیں۔

مزید پڑھیں:  جسم کی دائمی تکلیف سے نمٹنے کے لیے نئی ڈیوائس تیار
کیٹاگری میں : صحت