گاجر کی کھیر بنانے کی ترکیب و اجزاء
اجزاء
گاجر 200 گرام
دودھ 1 لیٹر
چینی 300 گرام
ابلے ہوئے چاول ایک کپ
چھوٹی الائچی 6 عدد
پانی ایک کپ
کاجو 20 گرام
پستہ 20 گرام
ترکیب:
ایک برتن میں پانی ڈال کر چاول اُبالیں اور سائڈ پر رکھ دیں۔
گجریلا بنانے کے لئے ایک برتن میں ایک لیٹر دودھ ڈال کر چو لہے پرپکانے رکھ دیں۔
اب دودھ میں چینی ،کدوکش کی ہوئی گاجریں اور الائچی شامل کریں اور تھوڑی دیر پکائیں۔
پھر اس میں ایک کپ پانی ،اُبلے ہوئے چاول، کاجو اور پستے ڈال کر 20 سے 25 منٹ تک پکائیں ، یہاں تک کہ دودھ اپنا رنگ تبدیل کر لے۔ اسی دوران کھیر کو چیک کرتے رہیں اور گاڑھا ہوجانے پر چولہے سے اُتار لیں۔
مزیدار گاجر کی کھیر (گجریلا) تیار ہے۔
Load/Hide Comments