3افسران کو ہٹا دیا گیا

12اہلکاروں کی شہادت، ڈی پی او رحیم یار خان سمیت 3افسران کو ہٹا دیا گیا

ویب ڈیسک: 12پولیس اہلکاروں کی شہادت کے بعد ڈی پی او رحیم یار ان عمران احمد سمیت 3پولیس افسران کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی پی او عمران احمد کو عہدے ہٹا کر ان کی جگہ رضوان عمرگوندل کو ڈی پی او تعینات کردیاگیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل ایس پی رحیم یارخان جاویداخترکو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم رحیم یارخان کلیم احمد کو اوایس ڈی بنادیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب پولیس کی گاڑی پر ڈاکوں کے حملے میں 12 اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوئے تھے۔
پولیس اہلکار شفٹ کی تبدیلی کے بعد واپس جاتے ہوئے ڈاکوئوں کے حملے کا نشانہ بنے۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستیں، الیکشن کمیشن فیصلے پر فوری عملدرآمد کرے، سپریم کورٹ