ویب ڈیسک: بھارتی بلے باز شیکھر دھون نے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔ سوشل کے ذریعے اعلان کرتے ہوئے شیکھر دھون نے کہا کہ میں انٹرنیشنل کرکٹ اور ڈومیسٹک دونوں طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہا ہوں۔
سوشل میڈیا پیغام میں انہوں نے مزید بتایا کہ کرکٹ کے اس حسین سفر کو الوداع کہنا مشکل ہے لیکن درست موقع پر کرکٹ سے کنارہ کشی کا فیصلہ کرنے پر دل میں ایک سکون ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کیلئے کھیلنا کسی اعزاز سے کم نہیں، انہوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ کا بھی شکریہ ادا کیا۔
دھون نے کہا کہ میں بی سی سی آئی کا شکرگزار ہوں جنہوں نے موقع دیا، خود سے یہ کہتا ہوں کہ اس بات سے دکھی نہیں کہ ملک کے لیے دوبارہ نہیں کھیلوں گا تاہم اس پر بہت خوشی ہے کہ اپنے ملک کے لیے کریز سمبھالی۔
بھارتی کرکٹر کا کہنا تھا کہ میری ہمیشہ سے ایک منزل رہی ہے اور وہ ہے ملک کیلئے کھیلنا۔ اور اس پر خوشی ہے کہ میں وہ منزل پا چکا ہوں۔
یاد رہے کہ سابق بھارتی اوپننگ بلے باز شیکھر دھون نے 34 ٹیسٹ، 167 ون ڈے اور 68 ٹی ٹونٹی میچز میں بھارت کی نمائندگی کی۔اس کارکردگی کے بعد بھارتی بلے باز شیکھر دھون نے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔
Load/Hide Comments