پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع

ویب ڈیسک: مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے حکومت کی جانب سے بڑی خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات میں مزید کمی کا اطلاق یکم ستمبر سے ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت 82 اعشاریہ 50 ڈالر فی بیرل سے گر کر 80 اعشاریہ 4 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مقامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یکم ستمبر سے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں فی لٹر کے حساب سے 5 تا 6 روپے کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں گزشتہ 15 روز کے دوران 2 تا 2 اعشاریہ 30 ڈالر فی بیرل کم ہوئی ہیں، جس کا اثر لازمی طور پر مقامی منڈیوں‌پر پڑے گا۔
یاد رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات میں مزید کمی کا اطلاق یکم ستمبر سے ہونے کا امکان ہے۔ ماقبل 14 اگست کو حکومت نے پٹرول کی قیتم میں 8روپے 47 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روہے 70 پیسے فی لیٹر کے حساب سے کمی کر دی تھی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کو بیرونی دشمنوں سمیت کرپٹ اشرافیہ سے بھی محفوظ بنانا ہے،بیرسٹر سیف