ویب ڈیسک: بھارتی زائرین کی بس کو نیپال میں حادثہ، 23 مسافر چل بسے، بھارتی زائرین کو لے کر جانے والی بس نیپال میں دریا میں گر گئی تھی ، اس واقعہ میں 23 مسافر جاں سے گئے تاہم متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پوکھرا سے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کے لیے جانے والی بس میں 43 مسافر سوار تھے۔
بس کھٹمنڈو میں اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھی کہ اس دوران حادثے کا شکار ہوگئی۔
امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے 27 افراد کی لاشیں دریا سے نکال لی گئیں جبکہ اس دوران زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم اس کے باوجود دیگر امدادی کارروائیاںجاری رہیں۔
ذراںع نے بتایا کہ بس کے دریا میں گرنے کی اطلاع ملنے پر نیپال کی فوج اور ریسکیو اداروں نے تندہی کیساتھ جائَے وقوعہ پہنچ کر امدادی کاموں میں حصہ لیا۔
ریسکیو اہلکار لمبی سیڑھیوں کی بدولت دریا تک پہنچے اور اس دوران رسیوں کی مدد سے زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کو دریا سے نکال لیا۔
یاد رہے کہ بھارتی زائرین کی بس کو نیپال میں حادثہ، 23 مسافر چل بسے، بھارتی زائرین کو لے کر جانے والی بس نیپال میں دریا میں گر گئی تھی .
Load/Hide Comments