داعش کے 14 دہشتگرد ایرانی فورسز

داعش کے 14 دہشتگرد ایرانی فورسز کے ہتھے چڑھ گئے

ویب ڈیسک: ملک میں دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر ایرانی فورسز متحرک ہو گئی ،ا س دوران داعش کے 14 دہشتگرد ایرانی فورسز کے ہتھے چڑھ گئے۔
ذرائع کے مطابق ایرانی فورسز کی جانب سے مختلف صوبوں میں چھاپے مارے گئے، اس دوران داعش کے 14 دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ داعش کے دہشتگردوں کی گرفتاریاں تہران، البروز، فارس اور خوزستان سے عمل میں لائی گئیں۔
ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش خراسان سے تعلق رکھنے والے 7 دہشتگرد فارس اور 7 دیگر تین صوبوں سے گرفتار کئے گئے۔
ایرانی وزارت انٹیلی جنس کے مطابق داعش خراسان کے دہشتگرد حملے کے ارادے سے چند روز پہلے ایران میں داخل ہوئے تھے۔ اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
یاد رہے کہ داعش کے 14 دہشتگرد ایرانی فورسز کے ہتھے چڑھ گئے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم کی حمایت:اختر مینگل نے2ہزارلاپتہ افرادبازیابی کی شرط رکھ دی