28اگست کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس

28اگست کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کی جانب سے 28اگست کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے اعلیٰ عدلیہ سے متعلق متوقع اہم ترمیم کے معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس بلانے کے حوالے سے اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اراکین پارلیمنٹ کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس 26 اگست کو طلب، اعلامیہ جاری
قومی اسمبلی اجلاس 26 اگست کو طلب کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا۔
قومی اسمبلی کے سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ صدر مملکت نے 16 واں قومی اسمبلی اجلاس 26 اگست شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔
یاد رہے کہ صدر مملکت کی جانب سے قومی اسمبلی کا 9 واں اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق (1) کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کی طلبی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ 28اگست کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں سرکاری سکولز نجی شعبے کو دینے کے لئے منصوبے کا آغاز