جہانگیر خان ایک ہزار سال

جہانگیر خان ایک ہزار سال کے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان کے لیجنڈری سکواش پلیئر جہانگیر خان ایک ہزار سال کے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کر لئے گئے۔
پاکستانی سٹار جہانگیر خان نے اپنے کیریئر میں لگاتار 550 میچز جیت کر اپنا نام پہلے ہی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کر رکھا ہے، اس کے علاوہ لیجنڈی پلیئر 5 برس تک ناقابل شکست بھی رہے ، اس دوران انہوں نے تمام مقابلے اپنے نام کیے۔
550 میچز لگاتار جیتنے اور 6 بار ورلڈ ٹائتل جیتنے پر جہانگیر خان ایک ہزار سال کے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کر لئے گئے ہیں۔
جہانگیر خان نے 6 بار ورلڈ ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ 10 بار برٹش اوپن چمپئن شپ کے بھی فاتح رہے۔ یہی ان کی بہترین پرفارمنس ہی ہے جس کی بدولت آج انہیں منفرد اعزاز سے نوازا گیا ہے.
اس شاندار کیریئر پر انہیں پاکستان کے بڑے اور عظیم کھلاڑیوں کی حیثیت سے دنیا بھر میں خاص شہرت اور پہچان ملی۔
سکواش کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے جہانگیر خان دنیا بھر میں‌خاص پہنچا رکھتے ہیں، ان کے بعد آنے والوں میں‌جان شیر خان اور قمر زمان سمیت دیگر کھلاڑیوں نے بھی عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا.

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کا جمعہ سے ملک گیر احتجاج شروع کرنےکا فیصلہ