ویب ڈیسک: نوشہرہ میں بھاری بجلی بلوں پر عوام کے ہوش اڑ گئے، 201 سے زائد یونٹ انے والے صارفین کی چیخیں نکل گئیں۔
شہریوں نے بتایا کہ ایک پنکھا، ایک بلب استعمال ہونے کے باوجود ہزاروں بجلی کے بل ائے ہیں۔ وہ بل کو پہلے 2 سے 3 ہزار کے درمیان آتا تھا اب 20 ہزار تک پہنچ گیا۔
نوشہرہ میں بھاری بجلی بلوں پر عوام نے بتایا کہ مہینے کی پوری مزدوری کی اجرت بجلی بلوں میں چلی جاتی ہے، شہری خود کشیوں پر مجبور ہوگئے۔
ایک اور شہری نے بتایا کہ بجلی نہ ہونے کے باوجود ہزاروں کا بل آنا کہاں کا انصاف ہے، شہری زیادہ بل انے کی فریاد کے دوران ابدیدہ بھی ہوگئے۔
Load/Hide Comments