یوٹیلٹی سٹور بندش کیخلاف مختلف اضلاع

خیبرپختونخوا: یوٹیلٹی سٹور بندش کیخلاف مختلف اضلاع میں‌ احتجاج

ویب ڈیسک: یوٹیلٹی سٹور بندش کیخلاف مختلف اضلاع میں‌ احتجاج، ایبٹ آباد، صوابی، کوہاٹ سمیت دیگر اضلاع میں‌ملازمین سڑکوں‌پر نکل آئے. ایبٹ آباد میں یوٹیلٹی سٹور بندش کیخلاف ملازمین کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔
اس دوران انہوں نے یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کے ملازمین نے حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ حکومتی اعلان پر یوٹیلٹی سٹور کے ملازمین نے آج سے سٹور بندی کر اعلان کر دیا۔
یوٹیلٹی سٹور بندش کیخلاف ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت جب بھی آئی ہے اس نے ملازمین ہی کو نقصان پہنچایا جبکہ ان کے مفاد میں کوئی بھی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے تمام محکمے برباد کر کے رکھ دیئے، حکومت یوٹیلٹی سٹور ہمارے حوالے کریں ہم حکومت کو بھی ریونیو اور اپنے ملازمین کو بھی تنخوائیں دیں گے۔

یوٹیلٹی سٹور بندش کے وفاقی حکومت کے فیصلے کے بعد صوابی اورکوہاٹ میں ملازمین کا اجتجاج، حکومت سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے دھرنے کی دھمکی بھی دیدی۔
ضلع صوابی میں یوتیلٹی سٹور ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وفاق نے جو فیصلہ کیا ہے وہ ہمارے ساتھ ظلم و ناانصافی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم وفاق کو سالانہ پچیس ارب ٹیکس ادا کرتے ہیں، اس کے باوجود یوٹیلیٹی سٹور سے جڑے 14 ہزار ملازمین سے روزگار چھین لیا گیا ہے۔
ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے مزید کہا کہ کورونا اور سیلاب میں بھی ہماری خدمات برابر جاری رہی ہیں، کورونا جیسی موذی وباء میں خدمات انجام دیتے ہوئے ہمارے 19 افراد جاں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے یہ فیصلہ واپس نہ لیا تو صوبہ خیبرپختونخوا بھر کے سارے یوٹیلٹی ملازمین اسلام آباد ڈی چوک میں دھرنا دینگے۔
ملازمین کا کہنا تھا کہ 2021سے 2024 تک ہماری تنحوا وں میں اضافہ نہیں کیا گیا، اوپر سے حالیہ فیصلہ ظلم ہے۔
احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹور ایک فلاحی ادارہ، عوام اس بسٹیڈی سے محروم ہو چکے ہیں۔
اس دوران یوٹیلیٹی ریجن آفس سے جوڈیشل کمپلیکس تک ریلی نکالی گئی۔
ادھر کوہاٹ میں بھی یوٹیلٹی سٹور کے ملازمین وفاقی حکومت کے فیصلے پر سراپا احتجاج ہیں۔
احتجاج کرتے ملازمین نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹور بند کرنے سے ہزاروں خاندانوں کے چولہے ٹھنڈے ہو جائیں گے، حکومت کا فیصلہ یوٹیلیٹی سٹور ملازمین اور ان کے بچوں پر ظلم عظیم ہے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی سٹور سے 12000 سے زائد خاندان بلواسطہ جڑے ہیں، یوٹیلیٹی سٹورز ان اداروں میں شامل ہے جس سے حکومت کو سالانہ اربوں روپے منافع مل رہا تھا، حکومت کے اس فیصلے سے مہنگائی کے ستائے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا۔
یاد رہے کہ یوٹیلٹی سٹور بندش کیخلاف مختلف اضلاع میں‌ احتجاج، ایبٹ آباد، صوابی، کوہاٹ سمیت دیگر اضلاع میں‌ملازمین سڑکوں‌پر نکل آئے.

مزید پڑھیں:  ماحولیاتی آلودگی:خیبر پختونخوا حکومت کا تعلیمی نصاب میں مواد شامل کرنے کافیصلہ