ویب ڈیسک: نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے صوابی میں ریٹائرڈ سکول ٹیچر قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع صوابی میں مانیری سے تعلق رکھنے والے ہائی سکول کے ریٹائرڈ استاذ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا۔
ریٹائر سکول ٹیچر محمد مشتاق کی لاش پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرنا اور ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی۔
ادھر متنی میں قتل کیے گئے نوجوان کے لاش کو باب خیبر کے مقام پر رکھ کر لواحقین نے احتجاج شروع کردیا ہے۔
مظاہرین نے کہا کہ آنجہانی نوجوان یعقوب ولد بسم اللہ جان سکنہ علی مسجد سات دن پہلے لاپتہ ہو گیا تھا۔
لواحقین نے لاش تاریخی باب خیبر پر رکھ کر احتجاج شروع کردیا ہے اور انصاف کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ دوسری طرف نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے صوابی میں ریٹائرڈ سکول ٹیچر قتل کر دیا۔
Load/Hide Comments