بنوں سے سوئی گیس کے 3ملازمین

بنوں سے سوئی گیس کے 3ملازمین اغوا ، بازیابی کیلئے آپریشن

ویب ڈیسک: بنوں سے سوئی گیس کے 3ملازمین اغوا کئے گئے ہیں جن کی بازیابی کیلئے آپریشن کیا جا رہا ہے. ذرائع کے مطابق ضلع بنوں میں بکاخیل کے علاقہ سے اغوا ملازمین کے حوالے سے ڈی پی او ضیاءالدین احمد نے کہا ہے کہ مغویان کی بازیابی کیلئے مختلف علاقوں میں آپریشن جاری ہے، جس میں پولیس، سی ٹی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ مغویان کو صحیح سلامت بازیاب کرانے میں کامیاب ہوجائیں۔ تھانہ سی ٹی ڈی میں نامعلوم اغواکاروں کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز ایس این جی پی ایل کے 3 ملازمین کو ڈیزل سپلائی کرتے ہوئے اغوا کیا گیا تھا۔ اس کے بعد اغوا کاروں کی جانب سے مغویان کی ویڈیو بنا کر جاری کی گئی۔
ڈی پی او بنوں ضیاءالدین احمد نے مزید کہا کہ ہمیں علم نہیں کہ اغواکاروں کی کیا ڈیمانڈز ہیں، انشاءاللہ مغویان کو بازیاب کرائیں گے۔
یاد رہے کہ ضلع بنوں سے سوئی گیس کے 3ملازمین اغوا کئے گئے ہیں جن کی بازیابی کیلئے آپریشن کیا جا رہا ہے جس میں‌پولیس ، سی ٹی ڈی اور دیگر سیکورٹی ادارے حصہ لے رہے ہیں.

مزید پڑھیں:  ٹرمپ ہیرس صدارتی مکالمہ کے دوران تند و تیز جملوں کو تبادلہ