کہوٹہ بس حادثے کا شکار

کہوٹہ سے راولپنڈی آنے والی بس حادثے کا شکار،29افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: کہوٹہ سے راولپنڈی آنے والی مسافر بس خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 29افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ بس راولپنڈی جا رہی تھی کہ کہوٹہ کے علاقے سون گزاری پل کے مقام پر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 29مسافر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔
ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
پولیس حکام کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ بس حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 29افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔
مقامی ذرائع کا بتانا ہے کہ مسافر بس کو حادثہ پانہ پل کے قریب پیش آیا تاہم حادثے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت میتوں اور زخمی کو بس سے نکالا۔
ایس ایچ او تھان کہوٹہ محمد ذکا نے بتایا کہ بس حادثہ آزاد پتن روڈ اولہاڑ پل کے قریب پیش آیاہے، حادثہ جہاں پر پیش آیا ہے یہ کہوٹہ کی حدود ہے،کہوٹہ میں حادثے کی جگہ پولیس، ریسکیو اور انتظامیہ موجود ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بس حادثے میں جاں بحق افراد کی میتیں نکال لی گئی ہیں، جاں بحق افرادکی میتیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کہوٹہ منتقل کر دی گئی ہیں، جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  بنوں میں مسلح افراد نے پولیس اے ایس آئی کو اغواء کر لیا