ویب ڈیسک: پاکستان سے ایران جانے والی ایک اور بس مکران میں حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 12زائرین جاں بحق جبکہ 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق زائرین کی بس کو حادثہ مکران کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے قریب پیش آیا جہاںبریک فیل ہونے کے باعث بس کھائی میں گر گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 12افراد موقع پر جان کی بازی ہار گئے جبکہ 30سے زائد زخمی ہو گئے ہیں ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بس پنجاب سے زائرین کو لے کر ایران کی جانب جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی، زخمیوں اور جاں بحق افراد کی میتوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے زائرین کا تعلق لاہور اور گوجرانوالہ سے ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بھی ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں 28 افراد جاں بحق اور 15زخمی ہو گئے تھے۔
Load/Hide Comments